محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تین روز تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
اسلام آباد راولپنڈی میں عید کے روز بھی بارش کا امکان ہے، آج مری، اٹک، جہلم اور لاہور میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
پشاور، ایبٹ آباد، دیر، چترال، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سبی، تربت، گوادر سمیت بلوچستان میں آج سے بادل برسیں گے، سندھ کے مختلف علاقوں میں کل سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
وزیراعظم کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل
کراچی میں گزشتہ روز مزید بارش ہوئی، شہر قائد میں عید کے دن بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
