عالمی مارکیٹ میں تیل کی فی بیرل قیمت 180 ڈالر سے تجاوز کرنے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے حکام کو خدشہ ہے کہ جاری کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمت 180 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جاری تنازع کے باعث تیل کی سپلائی متاثر رہی تو عالمی منڈی میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی توانائی کی ترسیل کے نظام کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔
سونے کی قیمت میں تاریخ کی دوسری سب سے بڑی کمی
مزید کہا گیا ہے کہ اگر یہ بحران اپریل کے آخر تک جاری رہا تو خام تیل کی قیمت 180 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر جا سکتی ہے، جس سے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
