خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کل بروز جمعہ عیدالفطر منانے کے اعلانات کردیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں کی مساجد میں جمعہ کوعید الفطر منانے کے اعلانات ہو گئے ہیں۔ضلع مردان اوراس کے متصل علاقوں، بنوں، باجوڑ اور پشاور کے حیات آباد، سفید سنگ میں جمعہ کو عید منائی جائے گی۔
شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عید الفطر ہفتہ کو ہوگی،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
مقامی کمیٹی کے اجلاس میں مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی تھیں، قائم مقام چیئرمین کمیٹی مولانا خیرالبشر نے شہادتوں کا شرعی جائزہ لیا اور ان شہادتوں کو غیر شرعی قرار دیا۔
اس دوران مردان اور اس سے متصل علاقوں میں گواہوں کی روشنی میں عید الفطر کا اعلان کیا گیا۔اس کے ساتھ پشاور ہی کے بعض مضافاتی علاقوں میں بھی چاند کی رویت کا اعلان مقامی مسجد کی جانب سے کردیا گیا۔
زونل رویت ہلال کمیٹی کوبھی 6 شہادتیں موصول ہوئیں ،ایک گواہ کمیٹی کے پاس خود چل کر آیا،5 شہادتیں فون پر موصول ہوئیں ،زونل کمیٹی کی جانب سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو شہادتوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالفطرپر گیس فراہمی کےشیڈول کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ پشاور کے جن علاقوں میں عید اور روزہ سعودی عرب کیساتھ ہوتا ہے وہاں پر چاند کا اعلان کیا گیا ہے۔قبل ازیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھرمیں عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو منانے کا اعلان کیا تھا۔
