پاکستان نے اپنے میزائل پروگرام پر امریکی انٹیلی جنس ڈائریکٹر کا بیان مسترد کر دیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق بیان پرردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکی عہدیدار کے حالیہ دعوے کو یکسر مسترد کرتا ہے۔
امریکا نے پاکستان کی میزائل صلاحیت کو اپنے لئے خطرہ قرار دیدیا
امریکی ڈائریکٹر کے پاکستان کی میزائل صلاحیت کو ممکنہ خطرہ قرار دئیے جانے کو مسترد کرتے ہیں،پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیتیں مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی ہیں۔
پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد خودمختاری کا تحفظ اور امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے،پاکستان کا میزائل پروگرام بھارت کے مقابلے میں کم از کم مؤثر دفاعی صلاحیت کے اصول پر مبنی ہے۔12ہزار کلومیٹر سے زیادہ رینج کے بھارتی میزائلوں کی تیاری خطے کیلئے تشویش کا باعث ہے۔
حملے میں امریکا کا کوئی ہاتھ نہیں، یہ اسرائیل کا انفرادی اقدام ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
پاکستان نے امریکا کے ساتھ باہمی احترام اور حقائق پر مبنی تعلقات کے تحت تعمیری روابط جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کی اسٹریٹجک ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متوازن اور ذمہ دارانہ مؤقف اختیار کیا جائے۔
