پاسداران انقلاب نے امریکی طیارے ایف 35 کونشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایف 35 کونشانہ بنایا ہے، طیارے کو نقصان پہنچا ہے ،ایرانی سرکاری میڈیا نے ایف 35 کو نشانہ بنانے کی فوٹیج بھی جاری کر دی۔
قطر کا ایران کے سفارتی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشتبہ ایرانی حملے میں امریکی ایف 35طیارے کو نقصان پہنچا،امریکی ایف 35طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
علاوہ ازیں ایران نے میزائل حملے میں اسرائیل کی حیفا آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا ہے ، اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل حملے کے بعد حیفا آئل ریفائنری کو نقصان پہنچا، اسرائیلی آئل ریفائنری سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔
