پاکستان ریلوے نے رعایتی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے تمام رعایتی کرایوں پر 50 فیصد حد مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں کو دی جانے والی رعایت جو پہلے 80 فیصد تک تھی، کم کر کے 50 فیصد کر دی گئی،وفاقی وزیر برائے ریلوے کی ہدایات پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پاکستان ریلویز کا عید کے موقع پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
رعایتی پالیسی کا اطلاق سال میں 10 سنگل سفروں تک ہو گا، یہ سہولت تمام ٹرینوں اور کلاسز پر دستیاب ہو گی، گرین لائن، پاک بزنس، شاہ حسین ایکسپریس اور آؤٹ سورسڈ ٹرینیں اس رعایت سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صحافیوں کی شریک حیات کو دی جانے والی 50 فیصد رعایت فوری طور پر ختم کر دی گئی،پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ پالیسی کا مقصد تمام مستحق افراد کے ساتھ یکساں سلوک کو یقینی بنانا اور ممکنہ امتیاز کا خاتمہ کرنا ہے۔
