سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالفطرپر گیس فراہمی کےشیڈول کا اعلان کردیا۔
ترجمان سوئی سدرن کے مطابق چاند رات کوگیس کی فراہمی بند نہیں کی جائے گی،پوری رات اوراگلے دن12 بجےرات تک مسلسل گیس فراہم کی جائیگی۔
گھوٹکی میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
عیدالفطرپر گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں، عید کے پہلےاوردوسرے دن کی درمیانی رات12 سےصبح 6بجےتک سپلائی معطل رہےگی۔صبح 6سےرات12بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔
عید کےدوسرےاورتیسرے دن کی درمیانی رات12سےصبح6بجے تک سپلائی معطل رہے گی۔اگلے دن صبح 6سے رات 12بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔
او جی ڈی سی کا کوہاٹ میں نشپا بلاک سے تیل و گیس کی نئی دریافت کا اعلان
عید کے تیسرے دن سے گیس صبح 6سےرات 10بجےتک دستیاب ہوگی،عید کےبعد گیس فراہمی پہلے کے شیڈول کے مطابق بحال ہو جائے گی۔
