تہران: ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی قیادت نے دو ممالک کی جانب سے بھیجی گئی تجویز کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
ایک ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے خارجہ پالیسی کے اہم اجلاس میں واضح کیا کہ اس وقت ایسی کسی تجویز کو ماننا مناسب نہیں۔
ذرائع کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو شکست دے کر ہی ان سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کروایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمت ہے تو خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیجیں، پاسداران انقلاب کا ٹرمپ کو چیلنج
اسی کے ساتھ ایرانی قیادت نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے یا کسی ممکنہ امن معاہدے کی تجاویز کو بھی رد کر دیا ہے۔
