ایران نے خارگ آئل ٹرمینل پر حملے کی صورت میں بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے واضح کیا کہ امریکا خارگ میں تیل تنصیبات پر جس ملک سے حملہ کرے گا تو جواب میں اس ملک کی تیل و گیس تنصیبات پر حملہ کیا جائے گا۔
ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ ایرانی فوج جب بھی کسی معاملے پر وارننگ دیتی ہے تو اس پر عمل بھی کرتی ہے۔
اسرائیل کا ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کرنے کا دعویٰ
انہوں نے پڑوسی ممالک کو پیغام دیا کہ جو بھی ملک امریکا کی جانب سے خارگ جزیرے پر حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال ہونے دے گا تو ایران اسے نشانہ بنائے گا۔
واضح رہے امریکی صدر ٹرمپ نے ایک روز قبل کہا تھا کہ خارگ جزیرے پر تفریح کیلئے حملہ کر سکتے ہیں۔
