پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شرف الاسلام کو براہ راست سائن کر لیا ہے۔
فرنچائز نے اس پیش رفت کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں شرف الاسلام کو زلمی کی جرسی میں پیش کیا گیا۔ ٹیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی آمد سے زلمی مزید مضبوط ہو گئی ہے۔
شرف الاسلام 2021 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کے بعد سے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ رہے ہیں۔ وہ اب تک 14 ٹیسٹ، 40 ایک روزہ اور 69 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وہ خاصا تجربہ رکھتے ہیں، جہاں وہ 156 میچز میں 195 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
The Yellow Storm just got stronger with your arrival! 🌪️
🇧🇩 Express left-arm pacer @Shoriful_47 is ready to unleash the @thePSLt20 in yellow ⚡
Speed, strike and storming energy, 𝒁𝒂𝒍𝒎𝒊 𝑭𝒂𝒎𝒊𝒍𝒚-𝒕𝒆 𝒔𝒉𝒂𝒈𝒐𝒕𝒐𝒎 💛#Zalmi #YellowStorm pic.twitter.com/5bIKqR4qcX
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) March 16, 2026
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی ان کی کارکردگی نمایاں رہی ہے اور وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ کے نمایاں وکٹ لینے والوں میں شمار ہوتے ہیں۔
پی ایس ایل کا آئندہ ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا اور یہ شرف الاسلام کی لیگ میں پہلی شرکت ہو گی۔
اس سے قبل زلمی نے ابھرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر محمد باسط کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا ہے تاکہ ٹیم کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
زلمی اپنی مہم کا آغاز 28 مارچ کو پنڈیز کے خلاف عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کرے گی۔
