اسرائیلی افواج نے ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رات کو تہران پر بمباری کرکےعلی لاریجانی کو شہید کیا۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے اسرائیلی میڈیا کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کا پیغام جاری کیا جائے گا۔
ایران جنگ میں 13 امریکی اور 15 اسرائیلی فوجی مارے گئے
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایرانی بسیج فورس کے کمانڈرغلام رضا سلیمانی کو بھی فضائی حملے میں شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت ایران کے کئی اعلیٰ سیاسی اور عسکری رہنما اسرائیلی اور امریکی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔
