فرانس ، جاپان، آسٹریلیا کے بعد جنوبی کوریا نے بھی آبنائے ہرمز میں جنگی جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا۔
جنوبی کورین وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس حساس سمندری گزرگاہ میں کسی قسم کی فوجی تعیناتی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔
رپورٹس کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود جنوبی کوریا نے واضح کیا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں براہ راست عسکری کردار ادا نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس نے صدر ٹرمپ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں اپنے جنگی بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق فرانس آبنائے ہرمز میں جنگی بحری جہاز نہیں بھیجے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ کی امریکا سے خفیہ رابطوں کی تردید، جنگی بیانات پر سخت ردعمل
دوسری جانب جاپان نے بھی اس معاملے میں امریکا کا ساتھ دینے سے گریز کیا ہے۔ اسی طرح آسٹریلیا نے بھی آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
