ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں میزائل کا ملبہ گرنے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق حکام نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ سیکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
تعاملت الجهات المختصة في إمارة أبوظبي مع حادث نتيجة سقوط شظايا في منطقة بني ياس، عقب اعتراض صاروخ باليستي من قبل الدفاعات الجوية، مما أسفر عن مقتل شخص من الجنسية الباكستانية.
ونهيب بالجمهور استقاء المعلومات من المصادر الرسمية فقط، وتجنُّب تداول الشائعات أو المعلومات غير…
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) March 17, 2026
رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں حالیہ حملوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ ان میں تین پاکستانی شہری بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک دبئی جبکہ دو ابوظبی میں جاں بحق ہوئے۔
ایرانی حکومت اپنے ہمسایوں، خطے، بحری آزادی کے لیے سنجیدہ خطرہ ہے، جرمنی
حالیہ کشیدگی کے باعث خطے میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں اور حکام نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
