نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آج سے 25 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 25 مارچ تک اسلام آباد، پنجاب ،خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان
بلوچستان میں آج سے 23 مارچ تک آندھی، تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہیں جبکہ کراچی، حیدرآباد ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو رہا ہے۔ 18 سے 20 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش جبکہ چند مقامات پر ثرالہ باری متوقع سکتی ہے۔
