اسلام آباد: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی درخواست پر گندم مصنوعات برآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پہلے مرحلے میں آٹا، میدہ، سوجی اور دیگر گندم مصنوعات متحدہ عرب امارات کو فراہم کی جائیں گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایک لاکھ ٹن گندم مصنوعات کی درخواست کی ہے۔ اس برآمد سے نہ صرف پاکستان کی فلورمل انڈسٹری بلکہ کسانوں کو بھی معاشی فائدہ ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا، چین اور دیگر ممالک نے بھی پاکستان سے گندم مصنوعات خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وفاقی حکومت کے زیر انتظام فلور ملز برآمدی نظام میں حصہ لیں گی تاکہ برآمدات منظم اور شفاف طریقے سے کی جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمت ہے تو خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیجیں، پاسداران انقلاب کا ٹرمپ کو چیلنج
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب کو ہدایت دی ہے کہ گندم مصنوعات کی ایکسپورٹ میں فعال کردار ادا کیا جائے۔ پاکستان میں نئی گندم کی فصل کی آمد شروع ہونے سے ملکی غذائی ضروریات سے زائد گندم دستیاب ہو گی۔ جبکہ پنجاب کی مقامی نئی گندم آئندہ ماہ مارکیٹ میں پہنچنا شروع ہو جائے گی۔
