تہران: پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج دیا ہے کہ ہمت ہے تو خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیجیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کی بحریہ ختم ہو چکی ہے تو صدر ٹرمپ ہمت دکھائیں۔ اور خلیج فارس میں اپنی بحریہ بھیجیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے ابھی وہ میزائل استعمال ہی نہیں کیے جو 2025 میں تیار کیے گئے تھے۔ جبکہ جون 2025 کے بعد تیار ہونے والے میزائل بھی ابھی منظر عام پر نہیں لائے گئے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر نیٹو نے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکا کی مدد نہ کی تو اس کا مستقبل بہت برا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ یورپ اور چین کو تیل کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کھلوانے کی کوششوں میں شامل ہونا چاہیے۔ جبکہ چین نے تعاون نہ کیا تو چینی صدر سے ملاقات بھی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، آبنائے ہرمز کھولنا ضروری ہے، برطانوی وزیر اعظم
ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ باقی تمام ممالک کے لیے کھلی ہے۔ اور یورپی ممالک اس حوالے سے ایران سے رابطے میں ہیں۔
