کراچی: سندھ حکومت نے شہر میں ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا نیا روٹ کل سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای وی بس کا نیا روٹ شروع ہونے سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے۔ اور انہیں جدید، آرام دہ اور سستی سفری سہولت میسر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں کے رہائشیوں کو شہر کے دیگر حصوں تک آسان رسائی حاصل ہو گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو معیاری اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اور مستقبل میں الیکٹرک بس سروس کے مزید روٹس بھی متعارف کرائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ کے اثرات پاکستان تک پہنچ گئے، محکمہ موسمیات کا بڑا اعلان
انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو عالمی معیار کی ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
