پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں۔
صبا فیصل ان دنوں لاہور میں رمضان کے آخری ایام اپنے اہلِخانہ کیساتھ گزار رہی ہیں ، حال ہی میں انہوں نے اپنے بہن بھائیوں ، دیگر اہللخانہ اور دوستوں کے لیے شاندار افطار ڈنر کا انتظام کیا۔
اسٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا
انہوں نے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ کھانا تیار کرتی اور مہمانوں کو پیش کرتی نظر آئیں۔ انہوں نے خوبصورت آف وائٹ سلک کی لمبی شرٹ اور پتلون پہنی، لیکن دوپٹہ نہیں استعمال کیا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
View this post on Instagram
صارفین نے اداکارہ کی اسٹائلنگ پر سوال اٹھا دیئے جبکہ مداح رمضان کے مقدس مہینے میں اداکارہ کی اسٹائلنگ سے ناخوش دکھائی دیئے۔
