ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں کے بعد ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔
سرکاری ریٹ کے برعکس ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 350 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔
اس کے برعکس اوگراکاریٹ 219روپے68پیسےفی کلو مقرر کیا گیا ہے لیکن اسے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ میں بھی ایل پی جی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، ایل پی جی فی کلو 70 روپے مہنگی ہوگئی ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 260 سے بڑھ کر 330 روپے ہوگئی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں ایل پی جی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
پیٹرولیم لیوی برقرار، مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
تاجروں کا موقف ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کی وجہ سے ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں، قیمتیں اچانک بڑھنے سے گھریلو اور تجارتی صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
