عیدالفطر قریب آتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔
پشاورمیں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ایک ہفتے کےدوران مرغی کی فی کلو قیمت میں 45 روپے کا اضافہ ہو گیا، پولٹری مارکیٹ میں زندہ مرغی کی قیمت 405 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
پشاور میں آٹا مزید مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا 2700 روپے کا ہو گیا
دوسری جانب کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سبزیوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی 50 روپے تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
