وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 67 روپے 51 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 302 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
گزشتہ روز مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 358 روپے 1 پیسہ فی لیٹر ہو گئی تھی۔
واضح رہے دو روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کا پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔
