محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا، چمن، ژوب، بارکھان اور زیارت سمیت مختلف اضلاع میں بارش متوقع ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
17 مارچ سے بارش برسانے والا ایک اور طاقتور سسٹم بلوچستان میں داخل ہو گا جس کے باعث صوبے کے مزید علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 مارچ سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
