اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے وانا میں مبینہ حملے سے متعلق افغان طالبان حکومت کے دعوے کو غلط اور من گھڑت قرار دے دیا۔
وزارت اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر وانا میں کامیاب حملے کا افغان طالبان کا دعویٰ حقیقت کے منافی ہے۔ جنوبی وزیرستان میں ایک ابتدائی نوعیت کے ڈرون کو اقدامات کے ذریعے تباہ کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں کسی فوجی تنصیب یا انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے افغان طالبان کے دعوے کو من گھڑت پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستانی طیارہ گرانے اور پائلٹ پکڑنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ طالبان حکومت کے حالیہ دعوے بھی ناقابل اعتبار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ نہال ہاشمی کا گورنر ہاؤس کا آڈٹ کرانے کا اعلان
اس سلسلے میں ڈرون کے ملبے کی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے جبکہ وزارت نے اسے ”جھوٹ پر سچ کی فتح” قرار دیتے ہوئے باضابطہ فیکٹ چیک جاری کیا ہے۔
