تہران: ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ڈھونڈ کر قتل کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ صہیونیوں کے قدم اکھڑ رہے ہیں۔ اور اگر نیتن یاہو اب تک زندہ ہیں تو ان کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں مسلسل سنائی دینے والی ایمبولینسوں کی آوازیں ان کی کارروائیوں کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہیں۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ایران نے دیوہیکل میزائلوں کے ذریعے اسرائیل کے صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علاقائی ممالک پر حملے ، ایران نے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی پیشکش کر دی
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے باعث خطے کی صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے۔
