اسلام آباد میں تیز ہوائوں کیساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے، موسم ٹھنڈا ہوگیا،شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت کی ہے ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہدایات دیں کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ایریاز میں صورتحال کا جائزہ لیں،نشیبی علاقوں اور نالوں کی خصوصی طور پر مانیٹرنگ کی جائے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
دوسری جانب لاہور کے متعدد علاقوں میں بھی تیز بارش جاری ہے ، مال روڈ، جیل روڈ، لارنس روڈ کے علاقوں میں تیز بارش سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
وارث روڈ، کوئنز روڈ، فیروز پور روڈ، مزنگ، عابد مارکیٹ کے اطراف میں بھی بارش جاری ہے۔
