اسلام آباد: ملک بھر میں 20 اور 21 مارچ کو عید الطفر کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر 20 اور 21 مارچ 2026 کو عام تعطیلات کی منظوری دے دی۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 مارچ بروز جمعہ اور 21 مارچ بروز ہفتہ کو عیدالفطر کی سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔ عیدالفطر کی تعطیلات کا اطلاق پانچ روزہ اور چھ روزہ ہفتہ وار نظام کار والے تمام سرکاری دفاتر پر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: سکھر: شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم، 10 افراد زخمی
کابینہ ڈویژن نے عیدالفطر کے موقع پر عام تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
