سکھر: سندھ کے شہر سکھر کے قریب شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں موجود مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔ جبکہ فوری طور پر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں تھیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ نوشہروفیروز کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 8 مرد شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: طیارے کے استعمال پر افواہیں، پنجاب حکومت نے قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا
حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ریلوے ٹریک کو بحال کرنے کے لیے بھی کام جاری ہے۔
