پنجاب حکومت نے سرکاری طیارے کے استعمال سے متعلق جھوٹی افواہیں اور پروپیگنڈا پھیلانے والوں کے خلاف مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری جیٹ کے استعمال سے متعلق جھوٹی مہم چلانے والوں کے خلاف ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹے پروپیگنڈے کا جواب عدالت میں دیا جائے گا اور جعلی خبریں پھیلانے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مریم اورنگزیب کے مطابق سرکاری طیارہ معمول کی تکنیکی مرمت کے لیے ویانا گیا تھا اور اس معاملے پر پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جعلی خبروں کے پھیلانے والوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ سزا مانگی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز صحافت نہیں بلکہ بدنامی ہے اور اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور عوام کو گمراہ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
