پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سرفراز احمد نے پاکستان کے لیے 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے انٹرنیشنل اور 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 6164 رنز بنائے اور وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد نے 315 کیچز اور 56 اسٹمپنگز کیں۔
ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی، ٹیم کو کم از کم سیمی فائنل میں ہونا چاہیے تھا، عاقب جاوید
سرفراز احمد نے پاکستان کی 100 انٹرنیشنل میچز میں قیادت کی۔ انہی کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتی تھی۔ سرفراز کی قیادت میں قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں عالمی نمبر ون رینکنگ تک پہنچی۔
سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا، انڈر 19 ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی جیتنا کیریئر کے یادگار لمحات ہیں۔ ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور مداحوں کی حمایت پر دل سے شکر گزار ہوں۔
بابر اعظم نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے آرام کا فیصلہ کر لیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی اور میں ہر ممکن طریقے سے کھیل کی خدمت کرتا رہوں گا۔
