اسرائیلی چیف آف اسٹاف نے ایران کے خلاف فوجی مہم ختم کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دے دی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی چیف آف اسٹاف نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی کے خاتمے کیلئے یکم اپریل کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی مہم کے اہداف حاصل کرنے میں مزید دو ہفتے لگ سکتے ہیں تاہم اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ فوجی مہم کے خاتمے کے بعد بھی ایرانی حکومت کا خاتمہ ممکن نہیں ہوگا۔
سعودی عرب پر ڈرون حملوں سے ایران کا کوئی تعلق نہیں، ایرانی پاسداران انقلاب
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران مخالف حملوں کیلئے امریکی گولہ بارود کی نئی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سامان ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں اور فضائی حملوں کیلئے فراہم کیا گیا ہے۔
