یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کو ایرانی خودکش ڈرونز کے خلاف دفاعی مدد فراہم کرنے کے بدلے مالی اور تکنیکی تعاون چاہتا ہے۔
کیف میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی صدر نے بتایا کہ یوکرین نے خطے کے چار ممالک میں ماہرین کی ٹیمیں بھیجی ہیں جو ڈرون حملوں سے بچاؤ کے نظام کا جائزہ لیں گی اور دفاعی طریقہ کار کے بارے میں رہنمائی فراہم کریں گی۔
زیلنسکی کے مطابق ہر ٹیم میں درجنوں ماہرین شامل ہیں جو یہ بھی دکھائیں گے کہ ڈرون دفاعی نظام کس طرح مؤثر انداز میں کام کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین اس تعاون کے بدلے مالی وسائل اور جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنا چاہتا ہے تاکہ اپنی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
