سوئٹزرلینڈ نے امریکا کی 2 فوجی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
سوئس حکام کا کہنا ہے کہ غیر جانبداری کے قانون کے تحت جنگ سے متعلق فوجی پروازوں کی اجازت نہیں۔ امریکا کی 3 دیگر پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہے۔
جنگ بندی کیلئے ایران کو سرنڈر کرکے شرائط تسلیم کرنا ہوں گی ، ڈونلڈ ٹرمپ
سوئٹزرلینڈ کے مطابق انسانی اور طبی امداد سے متعلق پروازوں کو اجازت دی جا سکتی ہے، زخمیوں کی منتقلی اور غیر جنگی پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔
