پاکستان ریلویز نے مسافروں کی سہولت کیلئے عید کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر ریلوے کی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے چار اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ کی جائے گی۔
اسی طرح تیسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی جبکہ چوتھی عید اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔
وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 4 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا
ترجمان کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر مسافروں کے اضافی رش کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
