اداکارہ حنا آفریدی نے اپنے نکاح کی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو دو ٹوک جواب دے دیا۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی ، اداکارہ نے شرکاء کے سوالات کے جواب دینے کے علاوہ اپنی شادی سے متعلق بھی گفتگو کی۔
ہانیہ عامر کی 20 لاکھ روپے کی پوڈکاسٹ فیس پر سوشل میڈیا میں بحث چھڑ گئی
پروگرام میں شریک ایک خاتون نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ اپنے نکاح کی جیولری پر کافی تنقید کی زد میں آئیں، آپ نے تنقید کو کیسے ڈیل کیا؟
حنا آفریدی نے کہا کہ میں نے کچھ نہیں کیا، اگر لوگوں کو میری جیولری پسند نہیں آئی تو یہ ان کا مسئلہ ہے میرا نہیں۔
اس سوال پر کہ نکاح کے دوران آپ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں آپ اپنے شوہر سے ماہانہ 5 لاکھ روپے، بزنس کلاس میں سفر سمیت دیگر ڈیمانڈ بھی کر رہی ہیں؟۔
پاکستانی ٹک ٹاکر کی سنجے دت کو لاکھوں کے تحائف دینے کی ویڈیو وائرل
حنا آفریدی نے کہا کہ یہ ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ اپنے شوہر سے کچھ بھی مانگ سکتی ہے، آپ کو پتہ ہی نہیں جو میں نے کیمرے کے پیچھے اپنے شوہر سے مانگا ہے، اگر وہ سن لیں گے تو لوگ اپنے کان پکڑ لیں گے۔
