ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرونز کے بڑھتے حملوں کے بعد اسرائیل کے پاس میزائل روکنے والے انٹر سیپٹرز کا ذخیرہ خطرناک حد تک کم ہو گیا۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے مسلسل حملوں نے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کو شدید دباؤ میں ڈال دیا، اسرائیل نے انٹرسیپٹرز کی شدید کمی سے امریکا کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
ایران کا امریکی بیس پر زوردار حملہ؛ اب تک کتنے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا؟
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل جون میں ایران سے جھڑپوں کے باعث پہلے ہی کم ذخیرے کیساتھ جنگ میں داخل ہوا تھا ، اسرائیل کو دفاعی میزائل دینے کے حوالے سے امریکا نے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
