وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹس کی معطلی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج پروازوں کے التوا کی خبریں بے بنیاد ہیں،عالمی حالات کے باوجود حج 2026 کے انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔
وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے نئی ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی
ترجمان کے مطابق عازمین حج کے ویزوں کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے ، حج پروازوں کا شیڈول عیدالفطر کے بعد جاری کیا جائے گا،عازمین حج افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں۔
ترجمان نے بتایا کہ رہائش سمیت دیگر حج انتظامات بروقت مکمل کیے جا رہے ہیں، حج سے متعلق مستند معلومات صرف سرکاری اعلانات، ویب سائٹ اور پاک حج ایپ سے حاصل کریں۔
