کوہاٹ کے علاقے لاچی میں پولیس کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی کے مطابق نواحی علاقے لاچی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔
ژوب، سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 خارجی دہشتگرد ہلاک
ڈی پی او شہباز الٰہی نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔
