لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں ڈاکو گھر سے 19 کروڑ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری اہلخانہ کے ہمراہ سحری کے لیے باہر گیا تھا، اس دوران ڈاکو گھر میں داخل ہو گئے۔ اہلخانہ سحری کرکے واپس پہنچے تو ڈاکو گھر میں موجود تھے اور انہوں نے اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا۔
کراچی: تاریخ کی بڑی ڈکیتی، شاطر ملزمان کیسے پکڑے گئے؟ سنسنی خیز رپورٹ
ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو 19 کروڑ مالیت کے زیورات، گھڑیاں ،فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مجرموں کو پکڑنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش ہو رہی ہے۔
