امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جنگ ختم کرنے کے لیے سرنڈر کرنا ہو گا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ سناہے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شاید پہلے ہی انتقال کر چکے ہیں، یہ افواہ بھی ہو سکتی ہے لیکن اگر وہ زندہ ہیں تو اپنے ملک کے لیے دانشمندانہ فیصلہ کریں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن ہماری شرائط ماننے کیلئے تیار نہیں، اس لئے میں معاہدہ نہیں چاہتا۔
آبنائے ہرمز کو محفوظ رکھنے کیلئے اتحادی ممالک جنگی جہاز بھیجیں، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ جوہری صلاحیت سے پیچھے ہٹنا ایران کیلئے اہم شرط ہو گی، جب تک بہتر شرائط پر معاہدہ نہیں ہوتا جنگ بندی نہیں ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاید جزیرہ خارگ پر صرف تفریح کے لیے دوبارہ بمباری کروں، امریکا دیگر ممالک کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کی حفاظت کر رہا ہے،آبنائے ہرمزمیں ایران نے بارودی سرنگیں بچھائی یا نہیں ابھی واضح نہیں۔
