ایران کے تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف علاقوں میں میزائل حملوں سے کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر میزائل حملے کیے ہیں جن میں تل ابیب سمیت وسطی اسرائیل کے کئی مقامات پر آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔ ان حملوں سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق دو مختلف مقامات پر دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب ایران نے جبل علی بندرگاہ کے قریب رہنے والے افراد کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ ایران نے خلیفہ پورٹ اور فجیرہ بندرگاہ کے اطراف میں رہنے والے لوگوں کو بھی فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائلوں سے حملہ
ادھر خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے خلاف امریکا کا ”مشن ایپک فیوری“ جاری ہے، امریکی افواج کی جانب سے فیصلہ کن حملے جاری ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
