تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے امریکی افواج کو بے دخل کریں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیجی ممالک کو غیر ملکی جارحین کو نکالنے کے لیے اقدامات کرنے چاہییں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کا خطے کا محافظ ہونے کا دعویٰ حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہو رہا ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کے سیکیورٹی کے دعوے خطے میں امن کے بجائے مزید مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کو محفوظ رکھنے کیلئے اتحادی ممالک جنگی جہاز بھیجیں، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ امریکا اب دوسروں سے مدد مانگ رہا ہے۔ اور چین سے بھی آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے تعاون طلب کر رہا ہے۔
