واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھنے کے لیے کئی ممالک امریکا کے ساتھ مل کر جنگی جہاز بھیجیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں ایک بار پھر ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے اپنے دعوے دہرائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ آبنائے ہرمز جیسے اہم سمندری راستے میں ایران کے لیے ڈرون بھیجنا، بارودی سرنگیں بچھانا یا قریبی فاصلے سے میزائل داغنا نسبتاً آسان ہو سکتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ جنوبی کوریا، جاپان، فرانس، چین اور برطانیہ سمیت دیگر متاثرہ ممالک بھی اس علاقے میں اپنے جنگی جہاز بھیجیں گے۔ تاکہ آبنائے ہرمز کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہ بنے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے، ترک وزیر خارجہ
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز کے ساحلی علاقوں پر شدید بمباری کرنے سمیت ہر ممکن اقدام کرے گا۔ اور کسی نہ کسی طریقے سے اس اہم سمندری راستے کو دوبارہ کھول کر رہے گا۔
