امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں موجود امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم حملے کے دوران کسی طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ حملے کے بعد موجود 5 طیاروں میں سے 4 طیارے مکمل طور پر فعال اوراستعمال کے لیے تیار ہیں۔
صدر کے مطابق اس حملے کا امریکی فوج کی کارکردگی یا دفاعی صلاحیت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا اور فوجی اڈے کی سیکیورٹی کے انتظامات مضبوط ہیں۔
اماراتی شہری امریکی فوجی ٹھکانوں سے دور رہیں، پاسداران انقلاب
امریکی حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ حملے کے نتیجے میں کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا اور فوجی اہلکار محفوظ ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی فورسز اس علاقے میں موجودگی برقرار رکھیں گی اور مستقبل میں کسی بھی حملے کے ردعمل کے لیے تیار ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی نشاندہی کرتا ہے اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
