لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بیوی کے تشدد سے تنگ شوہر کی شکایت پر تنازع حال کر دیا۔
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کو لاہور کے ایک شہری نے ویڈیو کال کے ذریعے شکایت درج کرواتے ہوئے مبینہ طور پر اپنی بیوی کے ہاتھوں تشدد کے بعد پولیس سے تحفظ کی درخواست کی۔
سیف سٹی ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی شکایت کے بعد سندر تھانے کی پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے دونوں فریقین سے تنازع کی تفصیلات معلوم کیں۔
پولیس نے واقع کی تحقیقات مکمل کیں اور معاملہ باہمی رضامندی سے طے کرا دیا۔
سیف سٹی حکام کے مطابق شہری “سیف سٹی ایپ” کے ذریعے ویڈیو کال پر بھی سیف سٹی کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ اور ضرورت پڑنے پر شواہد کی تفصیلات براہ راست شیئر کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول نہ کرنے والے اداروں کو خبردار کر دیا
سیف سٹی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی شہریوں کو بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے 24 گھنٹے تیار ہے۔
