بھارت میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث گھریلو ایل پی جی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
بھارتی وزارت پیٹرولیم نے فوری طور پر اقدام کرتے ہوئے صارفین کو گھریلو ایل پی جی سلنڈررکھنے، نیا کنکشن حاصل کرنے یا ری فل کروانے سے روک دیا ہے۔
وزارت کے حکام کے مطابق صورتحال کو کنٹرول کرنے اورموجودہ وسائل کو منصفانہ طور پر تقسیم کرنے کے لیے یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ، دو ہفتوں میں 13 امریکی فوجی ہلاک
صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر نئے سلنڈر نہ حاصل کریں اور موجودہ ذخائر کا محتاط استعمال کریں۔
ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں توانائی کی فراہمی میں رکاوٹ اور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اس قلت کی بنیادی وجہ ہیں۔
وزارت پیٹرولیم نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور جلد ریلیف اقدامات کیے جائیں گے تاکہ گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
