انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستانی کرکٹر سلمان علی آغا پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا۔
آئی سی سی کے مطابق سلمان علی آغا بنگلا دیش کے خلاف میچ کے دوران رن آؤٹ ہونے پر غصے میں آ گئے تھے۔ اور انہوں نے میدان میں اپنے دستانے اور ہیلمٹ زمین پر پھینک دیئے۔ جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق سلمان علی آغا نے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔ جس کے بعد ان پر میچ فیس کا جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ عائد دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حسین طلعت بنگلا دیش سیریز اور پی ایس ایل 11 سے باہر ہو گئے
واقعہ بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا جب وہ رن آؤٹ ہونے کے بعد مایوسی اور غصے کا اظہار کرتے نظر آئے۔
