وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پتنگ بازی کے دوران ڈور پھرنے کے واقعے میں پولیس اہلکار کے زخمی ہونے پر فوری نوٹس لیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پتنگ بازی پر پہلے سے عائد پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جان و مال محفوظ رہ سکے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ پتنگ بازی کو خونی کھیل میں بدلنا انتہائی افسوسناک امر ہے اورعوام کو چاہیے کہ وہ حفاظتی ہدایات پرعمل کریں۔
نادرا نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول نہ کرنے والے اداروں کو خبردار کر دیا
انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور شہریوں کو کسی بھی حادثے سے بچانے کے لیے نگرانی کو مزید سخت کیا جائے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس اور انتظامیہ کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ عائد پابندی کی خلاف ورزی نہ ہو اور لاہور میں عوامی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔
