اسرائیل شدید گرد و غبار کے طوفان کی لپیٹ میں آ گیا ہے جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی اسرائیل میں گرد آلود طوفانی ہواؤں کی رفتار 62 میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گرد و غبار کے باعث کئی شہروں میں حدِ نگاہ نمایاں طور پر کم ہو گئی ہے جس سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اورشہریوں کو غیرضروری سفرسے گریز کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
امریکا تائیوان کو نئے ہتھیاروں کی فروخت بند کر دے ، چین
حکام کے مطابق بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے اور متعدد مقامات پر بجلی کی بندشیں رپورٹ کی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ موسم کی خراب صورتحال کے باعث بعض علاقوں میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
موسمیاتی حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ امدادی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔
