مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جھڑپوں کے دوران گزشتہ دو ہفتوں میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی اخبارThe Wall Street Journal کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں سے 6 کویت جبکہ 6 عراق میں مارے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اور امریکی فوجی کی ہلاکت بھی خطے میں پیش آنے والے واقعات کے دوران رپورٹ ہوئی۔
امریکی جریدے کے مطابق جاری کارروائیوں کے دوران کم ازکم 10 امریکی فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
اماراتی شہری امریکی فوجی ٹھکانوں سے دور رہیں، پاسداران انقلاب
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے تقریباً 200 اہلکاروں میں سے 170 صحت یاب ہو کردوبارہ اپنی ڈیوٹی پر واپس پہنچ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکی فوجی تنصیبات اور اہلکاروں کو سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے، جس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے اور خطے میں کشیدگی برقرار رہنے کا امکان ہے۔
