ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے حوالے سے سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں یہ اڈے اب ممکنہ طور پر جائز اہداف بن چکے ہیں۔
ایرانی حکام کی جانب سے جاری بیان میں اماراتی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ امریکی فوجی تنصیبات اور اڈوں سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال میں ان کی جان و مال کو خطرہ نہ ہو۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق خطے میں جاری فوجی اور سیاسی کشیدگی کے باعث امریکی افواج کی موجودگی کو براہ راست خطرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
امریکا وہ باغی ہے جو ہر وقت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتاہے، ایران
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں ایران کے مفادات یا سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اس بیان کے بعد خلیجی خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، جبکہ عالمی برادری صورتحال کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔
